عمران خان کا منحرف اراکین سے ملنے سے انکار

Share

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے منحرف سابق ارکان پنجاب اسمبلی سے ملاقات سے انکار کردیا۔ پی ٹی آئی کے کارکنان منحرف ارکان کے حلقوں میں احتجاجی مظاہرے کررہے ہیں جبکہ منحرف ارکان نے عمران خان سے ملاقات کرکے اپنا موقف پیش کرنے کے لئے رابطہ کیا تو انہوں نے ملنے سے انکار کردیا۔پنجاب اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ کے دوران فیصل چیمہ ،مومنہ وحید اور خرم لغاری ایوان سےغیر حاضررہے تھے، جنہیں پارٹی کی جانب سے شوکاز نوٹسز جاری کیے گئے تھے اور وضاحت طلب کی گئی تھی۔عمران خان نے ہدایت کی تھی کہ پارٹی سیکرٹری جنرل اسد عمرکے سامنے پیش ہوکر اپنی وضاحت پیش کریں۔

Check Also

31 برس میں لندن کے ہوٹل سے مردہ حالت میں پائی جانے والی ایرانی شہزادی لیلا پہلوی کی المناک کہانی

Share لیلا پہلوی ایران کے آخری شاہ محمد رضا پہلوی اور ملکہ شاہ بانو فرح …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *