
گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے پنجاب اسمبلی کی خود بخود تحلیل کے بعد ایک متفقہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب اور قائدِ حزب اختلاف پنجاب اسمبلی کو مراسلے جاری کر دیے گئے، علاوہ ازیں اسمبلی تحلیل سے کچھ دیر قبل گورنر پنجاب بلیغ الرحمن کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی تحلیل ہوگئی ہے،میں فیصلہ کیا کہ اسمبلی توڑنے کے عمل میں شریک نہیں ہوں گا۔ان کا کہنا تھا کہ ایسا کرنے سے آئینی عمل میں کسی قسم کی رکاوٹ کا اندیشہ نہیں۔گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ آئین، قانون میں وضاحت کے ساتھ تمام معاملات کے آگے بڑھنے کا راستہ موجود ہے۔اس سے قبل اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کا کہنا تھا کہ اسمبلی تحلیل ہوتے ہی نگراں سیٹ اپ کے نام سامنے آجائیں گے۔