پنجاب اسمبلی تحلیل ہو گئی،گورنر نےوزیراعلیٰ، قائدحزب اختلاف سےمتفقہ نگراں وزیراعلیٰ کا نام مانگ لیا

Share
گورنر پنجاب بلیغ الرحمن کیجانب سے جاری مراسلہ

گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے پنجاب اسمبلی کی خود بخود تحلیل کے بعد ایک متفقہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب اور قائدِ حزب اختلاف پنجاب اسمبلی کو مراسلے جاری کر دیے گئے، علاوہ ازیں اسمبلی تحلیل سے کچھ دیر قبل گورنر پنجاب بلیغ الرحمن کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی تحلیل ہوگئی ہے،میں فیصلہ کیا کہ اسمبلی توڑنے کے عمل میں شریک نہیں ہوں گا۔ان کا کہنا تھا کہ ایسا کرنے سے آئینی عمل میں کسی قسم کی رکاوٹ کا اندیشہ نہیں۔گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ آئین، قانون میں وضاحت کے ساتھ تمام معاملات کے آگے بڑھنے کا راستہ موجود ہے۔اس سے قبل اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کا کہنا تھا کہ اسمبلی تحلیل ہوتے ہی نگراں سیٹ اپ کے نام سامنے آجائیں گے۔

Check Also

مریم نواز کا بسنت کے دوران میٹرو، اورنج ٹرین اور گرین لائن میں مفت سفر کی سہولت کا فیصلہ

Share وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام کو اُن کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *