اسمبلی تحلیل کے بعد نگراں سیٹ اپ کا نام سامنے آجائےگا،سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان

Share

تحریک انصاف کے رہنما اور سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے کہا ہے کہ اسمبلی تحلیل ہوتے ہی نگراں سیٹ اپ کے نام سامنے آجائیں گے۔زمان پارک لاہورسے واپسی پر میڈیا سے گفتگو میں سبطین خان نے کہا کہ نگران سیٹ کےلیے ہمارے پاس 3 نام ہیں۔اسپیکر پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ نگراں سیٹ اپ کے لیے 2 نام ہم نے اور 2 نام اپوزیشن نے دینے ہیں، معاملہ ہمارے درمیان طے نہ ہوا تو الیکشن کمشن میں جائے گا۔سبطین خان نے یہ بھی کہا کہ پنجاب اسمبلی کے بعد خیبر پختونخوا اسمبلی کا فیصلہ کیا جائے گا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar