ن لیگ پنجاب میں الیکشن کی تیاری کرے، نوازشریف کی ہدایت

Share

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے پارٹی قیادت کو پنجاب میں الیکشن کی تیاری کی ہدایت کردی۔ نواز شریف کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف، رانا ثناء اللّٰہ، اعظم نذیر تارڑ اور دیگر رہنما شریک ہوئے، اجلاس میں طے پایا کہ عمران خان کے دور میں اُن کے گھر سے شروع ہونے والی کرپشن کا بھی عوام کو بتایا جائے، دوران اجلاس نواز شریف نے کہا کہ پورے پنجاب میں ن لیگ کے رہنما اور ورکرز متحرک ہوجائیں اور ہمارے امیدوار بھرپور طریقے سے الیکشن میں حصہ لیں۔ن لیگی ذرائع کے مطابق نواز شریف نے کہا کہ غیر جمہوری سوچ رکھنے والے عمران خان سے کوئی اچھی توقع نہیں رکھی جاسکتی ہے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عمران خان کی حکومت میں ملک کو پہنچنے والے نقصانات سے متعلق عوام کو بتایا جائے گا

Check Also

اس ہفتے کون سا اسمارٹ فون رینکنگ میں سرفہرست رہا

Share پاکستان میں2026 کے آغاز میں اسمارٹ فون مارکیٹ نے استحکام اور مسابقت کا امتزاج …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *