آج خیبر پختونخوا اسمبل تحلیل کردوں گا: وزیراعلیٰ محمود خان

Share

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا کہنا ہے کہ آج کے پی اسمبلی کو تحلیل کر دیا جائے گا۔پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمود خان کا کہنا تھا جو حالات اس حکومت نے کر دیے ہیں عالمی سطح پر ان پر کوئی یقین ہی نہیں کرتا۔محمود خان کا کہنا تھا ہم اپنے فنڈز میں سے سابق فاٹا کے ملازمین کو تنخواہیں دے رہے ہیں، گورنر خیبر پختونخوا تو کٹھ پتلی ہیں، ہم دوبارہ زیرو سے شروع کریں گے۔یاد رہے کہ تین روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے بھی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری گورنر محمد بلیغ الرحمان کو ارسال کی تھی جس کی انہوں نے تصدیق بھی کر دی تھی

Check Also

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی اہم ملاقات

Share سفارتی ذرائع نے مزید بتایا کہ فیلڈ مارشل سے ملاقات میں وزیر داخلہ محسن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *