
سربراہ حق دو تحریک مولانا ہدایت الرحمن کو گوادر میں پولیس نے گرفتار کرلیا۔مولانا ہدایت الرحمان گرفتاری دینے گوادر کی مقامی عدالت پہنچے تھے، اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری عدالتی احاطے اور عدالت کے باہر موجود تھی۔حق دو تحریک کے مطابق گوادر میں ہدایت الرحمان بلوچ مقامی عدالت میں گرفتاری کے لئے پیش ہوئے لیکن پولیس نے عدالت میں پیش ہونے سے پہلے ہی احاطہ عدالت میں ہی مولانا بلوچ کو گرفتار کرکے بکتر بند گاڑی میں لے گئے۔واضح رہے مولانا ہدایت الرحمان نے چند دن پہلے ہی گرفتاری دینے کا اعلان کیا تھا اس لئے آج گوادر میں سیکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی تھی۔مولانا ہدایت الرحمان گوادر میں احتجاجی تحریک کی قیادت کررہے ہیں، ان کے خلاف ہنگامہ آرائی اور بلوے کے مقدمات درج کیے گئے ہیں۔