پنجاب اسمبلی تحلیل ہوگی اور نہ ہی ملک میں الیکشن کے کوئی امکانات ہیں، چوہدری شجاعت حسین

Share

مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی تحلیل ہوگی اور نہ ہی ملک میں الیکشن کے کوئی امکانات ہیں۔ چوہدری شجاعت حسین سے جمیعت علما اسلام کے جنرل سیکرٹری مولانا عبدالغفور حیدری نے وفد کے ہمراہ اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور بلوچستان میں عوام کو درپیش مشکلات خصوصاً آٹے کی قلت سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں ملک کی بہتری کیلئے ملک کی معاشی سیاسی معاملات پر گفتگو سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیاوفد سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ پنجاب اسمبلی تحلیل نہیں ہوگی، فی الحال ملکی الیکشن کا کوئی امکان نہیں ہے، صوبائی حکومتوں کا فرض ہے کہ عوام کو روزمرہ استعمال کی اشیاء کو مہنگا ہونے پر ایکشن لیں۔انہوں نے کہا کہ آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے عام آدمی بہت زیادہ پریشان ہے، تمام لیڈران اپنی اپنی بولی بولنے کی بجائے ملکی مسائل خصوصاً مہنگائی کو حل کرنے کو ترجیح دیں۔

Check Also

31 برس میں لندن کے ہوٹل سے مردہ حالت میں پائی جانے والی ایرانی شہزادی لیلا پہلوی کی المناک کہانی

Share لیلا پہلوی ایران کے آخری شاہ محمد رضا پہلوی اور ملکہ شاہ بانو فرح …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *