
گزشتہ سال 2022ء میں بھی موٹرسائیکل سوار ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں میں پہلے نمبر پر رہے گزشتہ سال مجموعی طور پر 22 لاکھ 91 ہزار 565 موٹر سائیکل سواروں نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی، 3 لاکھ 72 ہزار 148 کار، جیپ ڈرائیورز نے بھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں کیں جبکہ 3 لاکھ 43 ہزار سے زائد چنگ چی رکشہ ڈرائیورز نے بھی ٹریفک قوانین کا احترام نہیں کیا۔ سی ٹی او لاہور کے مطابق ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 1 لاکھ 55 ہزار پبلک سروس و کمرشل گاڑیوں کو چالان ٹکٹس جاری کیے گئے، 2 لاکھ 4 ہزار سے زائد ٹرک، پک اپ اور لوڈر گاڑیوں کو خلاف ورزی پر جرمانہ کیا گیا، 5 ہزار سے زائد لینڈ کروزر کو چالان ٹکٹس جاری کیے گئے، منی مزدا کو 02 لاکھ 53 ہزار چالان جبکہ ٹرک، ٹرالرز کو 40 ہزار چالان ٹکٹس جاری کیے گئے۔