وزیرکھیل کا جونیئر خاتون ایتھلیٹکس کوچ پر جنسی حملہ

Share

بھارتی ریاست ہریانہ کے وزیر کھیل سندیپ سنگھ کے خلاف جنسی ہراسانی کاکیس دائر کر دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سندیپ سنگھ کے خلاف جونیئر خاتون ایتھلیٹکس کوچ کی شکایت پر چندی گڑھ پولیس نے مقدمہ دائر کیا۔ایتھلیٹکس کوچ نے الزامات لگائے کہ پہلے وزیر کھیل نے انہیں جم میں دیکھا اور پھر سوشل میڈیا پر رابطہ کیا۔کوچ نے الزام لگایا کہ وزیر کھیل نے میرے سرٹیفکیٹس کا معاملہ حل کرنے کے لیے گھر بلایا اور گھر پہنچنے پر وزیر کھیل نے غیر اخلاقی حرکات کیں۔وزیر کھیل نے خاتون کوچ کی جانب سے کیس دائر کرنے سے قبل ہی الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے آزادانہ انکوائری کا مطالبہ کیا تھا۔واضح رہے کہ سندیپ سنگھ پروفیشنل ہاکی پلیئر ہیں اور انڈیا ہاکی ٹیم کے کپتان رہ چکے ہیں

Check Also

امریکا نے حملہ کیا تو بھرپور جواب دیا جائے گا، ایران

Share ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اگر امریکا نے حملہ کیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *