عام انتخابات مارچ اپریل میں ہوجائیں گے،عمران خان کا دعویٰ

Share

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ملک میں آئندہ الیکشن کے حوالے سے پیشگوئی کردی۔لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میری پیش گوئی ہے کہ انتخابات مارچ اپریل میں ہوجائیں گے۔عمران خان نے کہا کہ حکومت میں آنے کے لیے کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا، اقتدار کی خاطر عوام کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچاؤں گا۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کنٹرولڈ ہے، جنرل باجوہ نے زرداری اور مراد علی شاہ سے ڈیل کر رکھی تھی۔عمران خان نے کہا کہ پیر کو قومی اسمبلی اراکین استعفوں کی تصدیق کے لیےجائیں گے۔پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید کہا کہ ق لیگ کے ساتھ اتحاد کر رہے ہیں کیونکہ انہوں نے ساتھ دیا ہے۔سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو نے مجھ سے زیادہ بیرونِ ملک دورے کیے، اپنے پیسے پر دورے کر رہے ہیں تو کیا بلاول کے یہ نجی دورے ہیں؟۔عمران خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے پاس فنڈنگ کی کوئی رسید نہیں، ہمارے پاس 40 ہزار ڈونرز کا ڈیٹا بیس موجود ہے

Check Also

اس ہفتے کون سا اسمارٹ فون رینکنگ میں سرفہرست رہا

Share پاکستان میں2026 کے آغاز میں اسمارٹ فون مارکیٹ نے استحکام اور مسابقت کا امتزاج …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *