عبداللہ سنبل چیف سیکرٹری پنجاب تعینات، آئی جی نےچارج چھوڑدیا

Share

چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کا تبادلہ کر دیا گیا اور ان کی جگہ عبداللہ سنبل کو چیف سیکرٹری پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔

اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن کی جانب سے کامران علی افضل کی جگہ عبداللہ سنبل کو چیف سیکرٹری پنجاب تعینات کیے جانے کانوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔دوسری جانب آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے بھی اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا۔آئی جی پنجاب کا چارج تاحال کسی افسر کو نہیں دیا گیا ہے، فیصل شاہکار کی اقوام متحدہ میں بطور سکیورٹی ایڈوائزر تعیناتی بھی ہوئی تھی۔

Check Also

نواسہ رسول امام حسین کا چہلم، مرکزی جلوس برآمد ہوں گے

Share امام حسین علیہ السلام اور ان کے رفقا کے چہلم کی مناسبت سے آج …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *