
عمران خان کو ممکنہ نا اہلی یا گرفتاری کے بعد اپنے بیٹے سلیمان کو لندن سے بلانے کی تجویز دے دی گئی۔ چیئرمین عمران خان کی ممکنہ نا اہلی یا گرفتاری کے بعد کیا ہو گا، اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنماؤں کی پریشانی بڑھ گئی ہے۔عمران خان کی زیر صدارت لیہ، بھکر اور میانوالی کے ارکان کا اجلاس ہوا، جس میں چھینہ گروپ کے سربراہ غضنفر چھینہ کا کہنا تھا کہ آپ کی گرفتاری ہوئی توپارٹی چلانے کی کسی میں اہلیت نہیں, اس لیے پارٹی کو تقسیم ہونے سے بجانے کے لیے عمران خان کو تجویز دی گئی ہے کہ وہ پارٹی لیڈ کرنے کے لیے لندن سے اپنے بڑے بیٹے سلمان کو بلا لیں