مبینہ بیٹی ٹیریان کیس: عمران خان کوجواب جمع کرانے کی مہلت

Share

اسلام آباد ہائی کورٹ نے مبینہ بیٹی ٹیریان کو کاغذات میں ظاہر نہ کرنے پر نااہلی کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل کو تحریری جواب جمع کرانے کی مہلت دے دی۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان کے خلاف نااہلی کیس کی سماعت چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی۔سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ ایڈووکیٹ اور الیکشن کمیشن کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔عمران خان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان کی مبینہ بیٹی ٹیریان کے معاملے پر پہلے ہی فیصلہ ہو چکا ہے۔چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ آپ اس سے متعلق اپنا تحریری جواب جمع کرا دیں۔الیکشن کمیشن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ یہ معاملہ کئی بار پہلے بھی ہمارے پاس آ چکا ہے اور درخواستیں مسترد ہوتی رہی ہیں۔دونوں فریقین کی جانب سے دلائل سننے کے بعد عدالت نے عمران خان کے وکیل کو تحریری جواب جمع کرانے کی مہلت دیتے ہوئے کیس کی سماعت 19 جنوری تک ملتوی کر دی۔

Check Also

ایل این جی نہ ملنے سے لوڈ شیڈنگ بڑھنے اور بجلی مہنگی ہونے کا خدشہ

Share اسلام آباد میں گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی ملک بھر میں بجلی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *