
سابق صدر اور پی پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا، پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ کی قیادت میں پارٹی ارکان آج سابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے۔پارلیمانی پارٹی کی آصف زرداری سے 3 بجے بلاول ہاؤس میں ملاقات متوقع ہےآصف زرداری سے پیپلز پارٹی پنجاب اور لاہور کے عہدے دار بھی ملاقات کریں گے