ہائی کورٹ نے توشہ خانے کے تحائف کی تفصیلات طلب کر لیں

Share

لاہور ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت سے توشہ خانے سے دیے جانے والے تحائف کی تفصیلات طلب کر لیں۔توشہ خانے سے تحائف وصول کرنے والوں کی تفصیلات کی فراہمی کے لیے شہری منیر احمد کی درخواست پر جسٹس عاصم حفیظ نے سماعت کی۔لاہور ہائی کورٹ نے وفاق کو 16جنوری تک تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے دیاوفاقی حکومت کے وکیل نے کہا کہ توشہ خانے سے متعلق تفصیلات فراہم نہیں کی جا سکتیں۔واضح رہے کہ درخواست گزار نے استدعا کی تھی کہ 1947ء سے اب تک توشہ خانے سے کس نے کتنے تحائف حاصل کیے؟ اس حوالے سے تفصیلات فراہم کی جائیں

Check Also

ایل این جی نہ ملنے سے لوڈ شیڈنگ بڑھنے اور بجلی مہنگی ہونے کا خدشہ

Share اسلام آباد میں گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی ملک بھر میں بجلی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *