میری حکومت گرانے کے لیے شہبازشریف نےنوٹوں سےبھرے بریف کیس مظفرآبادبھجوائے، وزیراعظم آزادکشمیر کا الزام

Share

وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے وزیراعظم شہباز شریف کی حکومت پر نوٹوں سے بھرے بریف کیس مظفر آباد بھجوانے کا الزام لگادیا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں سردار تنویر الیاس نے کہا کہ شہباز حکومت آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی حکومت گرانے کے لیے ہر ہتھکنڈا استعمال کر رہی ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ نوٹوں سے بھرے بریف کیس شہباز شریف کی حکومت نے مظفر آباد بھجوائے ہیں۔سردار تنویر الیاس نے مزید کہا کہ شہباز شریف کی حکومت آزاد کشمیر کے اراکین اسمبلی کو خریدنے کی کوشش کر رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ گند جاری رکھا گیا تو آزاد کشمیر کے عوام سڑکوں پر آجائیں گے۔وزیراعظم آزاد کشمیر نے یہ بھی کہا کہ ملک کے اسٹیک ہولڈرز تمام صورت حال پرنگاہ رکھے ہوئے ہیں، اگر کوئی نہ سمجھے تو انہیں سمجھانا آتا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar