
سابق صدر اورپاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چئیرمین آصف زرداری وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کیلئے ماڈل ٹاؤن۔96 پہنچ گئے۔پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف زرداری وزیراعظم شہباز شریف سے ملکی موجودہ سیاسی صورتحال پر بات چیت کریں گے، دونوں رہنماؤں کے درمیان سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان کے بعد پیدا ہونے والی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہو گا۔وزیراعظم شہباز شریف اور سابق صدر آصف زرداری پنجاب اور کے پی اسمبلیوں کے الیکشن کے حوالے سے بھی بات چیت کریں گے۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2026, All Rights Reserved