آج ہی اسمبلیوں سے باہر نکلیں،23 دسمبر کیوں؟ رانا ثنا اللہ

Share

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اگر اسمبلیاں تحلیل کرنی ہیں تو 23 دسمبر کیوں؟ آج ہی اسمبلیوں سے باہر نکلیں، ڈرامہ بند کریں اوردونوں اسمبلیاں تحلیل کریں۔عمران خان کی تقریر پر رد عمل دیتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عدم اعتماد کے حوالے سے مختلف آرا ہیں، پارلیمانی پارٹی کے کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ آئینی آپشن استعمال کرنا چاہیے، ایک سوچ یہ ہے کہ ان کوبالکل نہیں روکنا چاہیے، نوازشریف نےدونوں نکتہ نظرسن لیےتاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ مجھے ابھی بھی خطرہ ہے یہ 23 دسمبر کو بھی کوئی داؤ لگائیں گے، اگر اسمبلیاں تحلیل کرنی ہیں تو 6 دن کا وقت کیوں دے رہے ہیں۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ میری رائے ہے 23 دسمبر کے بجائے ان لوگوں کو باہر آنا چاہیے اورنگران سیٹ اپ آنا چاہیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar