
برازیل کے فٹبال سپر اسٹار نیمار کرپشن اور دھوکا دہی کے الزامات سے بری ہوگئے۔ اسپینش کی عدالت نے نیمار سمیت تمام 9 افراد کو کرپشن کے الزامات سے بری کردیا۔نیمار پر 2013ء میں برازیلی کلب سینٹوس سے اسپینش کلب بارسلونا منتقلی کے معاہدے سے متعلق الزامات تھے۔واضح رہے کہ نیمار نے 2013ء میں برازیلی کلب سینٹوس سے بارسلونا میں شمولیت اختیار کی تھی جس پر معاوضے اور قدر کے معاملے میں کلب اور پلیئر کو بدعنوانی الزامات کا سامنا تھا