شام میں امریکی فضائی حملے، داعش کے 2 اہم کمانڈر ہلاک

Share

امریکا کے شام کے مشرقی علاقے پر فضائی حملے میں داعش کے دو سینئرکمانڈرز ہلاک ہوگئے۔امریکی سنٹنٹرل کمانڈ کے مطابق داعش کے کمانڈرز کو ہیلی کاپٹرز کی مدد سے کی گئی کارروائی میں نشانہ بنایا گیا، کارروائی کے دوران کوئی عام شہری ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔ہلاک ہونیوالے ایک کمانڈر کی شناخت نام سے ہوئی جو داعش کا صوبائی سربراہ تھا جبکہ دوسرا کمانڈر مشرق شام میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث تھا۔امریکی سینٹ حکام کا کہنا کہ داعش بدستور شام میں امن و سلامتی اور استحکام کیلئے خطرہ بنی ہوئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar