برطانیہ کے مختلف حصوں میں برف باری، زمینی اور فضائی سفر میں مشکلات

Share

برطانیہ کے مختلف حصوں میں برف باری کے باعث زمینی اور فضائی سفر میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق گلوسٹر شائر میں سڑک پر برف کے باعث کئی گاڑیاں ٹکرا گئیں، حادثے کے بعد سڑک ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوسٹر شائر میں ڈرائیورز گاڑیاں سڑکوں پر چھوڑ کر جانے پر مجبور ہو گئےبرطانوی میڈیا نے کہا کہ کینٹ اور ویسٹ مڈلینڈز میں ٹرین سروس متاثر ہوگئیں جبکہ اسٹینسٹڈ ایئر پورٹ اور گیٹ وک ایئر پورٹ کے رن ویز پروازوں کے لیے بند ہیں۔برف باری کے باعث لندن کا ٹرافلگر اسکوائر فاونٹین بھی جم گیا ہے۔واضح رہے کہ حال ہی میں برطانیہ میں تاریخ کی شدید ترین سردی کی پیش گوئی کی گئی تھی جبکہ ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی نے شہریوں کے لیے الرٹ جاری کیا تھا

Check Also

ناسا کا خلائی مشن آرٹیمس 2 چاند کا کامیاب چکر لگا کر زمین پر واپس آگیا

Share امریکی خلائی ادارے ناسا کا خلائی مشن آرٹیمس 2 چاند کا کامیاب چکر لگانے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *