الیکشن کمیشن نے عمران خان کیخلاف 5 کیسز ڈی لسٹ کر دئیے

Share

الیکشن کمیشن آ ف پاکستان نے چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف 5 کیسز ڈی لسٹ کر دیے۔الیکشن کمیشن نے 13 دسمبر کے لیے عمران خان کے خلاف یہ کیسز ڈی لسٹ کیے ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق یہ کیسز بینچ کی عدم دستیابی کے باعث ڈی لسٹ کیے گئے ہیںکیسز کی تفصیلات بتائے ہوئے الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ڈی لسٹ کیے گئے کیسز میں پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس، عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کا کیس، عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے سے متعلق 2 کیسز اور عمران خان کے انتخابی اخراجات جمع نہ کرانے سے متعلق کیس شامل ہے۔الیکشن کمیشن آ ف پاکستان کے مطابق 13 دسمبر کے ڈی لسٹ ہونے والے کیسز کی سماعت اب 20 دسمبر کو ہو گی

Check Also

میری جعلی آواز بناکر کسی نے کسی سے پیسے مانگے: اسپیکر ایاز صادق کا انکشاف

Share اس شخص نے مجھ سے رابطہ کرکے پوچھا تو میں نے کہا کہ میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *