مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے چھاپوں اور آبادکاروں کے حملوں میں شدت

Share

فلسطینی خبر رساں ادارے وفا کے مطابق مختلف علاقوں میں اسرائیلی آبادکاروں کے حملے اور اسرائیلی فوج کی کارروائیاں جاری رہیں، اسرائیلی آبادکاروں نے مغربی کنارے میں گاڑیوں کے ذریعے سفر کرنے والے فلسطینی شہریوں کو نشانہ بنایا۔آبادکاروں نے مقبوضہ مشرقی بیت المقدس کے قریب اور رملہ کے اطراف میں بھی فلسطینیوں پر حملے کئے، اسرائیلی فورسز نے الخلیل کے جنوب میں واقع المختار چوک پر چھاپہ مار کارروائی کی جس کے دوران ایک فلسطینی شہری کو گولی مار کر زخمی کر دیا گیا۔دیگر علاقوں میں بھی اسرائیلی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں، فوج نے ایک فلسطینی شہری کو حراست میں لے لیا۔

Check Also

حزب اللّٰہ کا وفاداری کے عزم کیلئے ایرانی رہبر اعلیٰ کو خط، مجتبیٰ خامنہ ای کا جواب موصول

Share لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللّٰہ نے ایرانی رہبر اعلیٰ کو خط میں ایران سے …