حزب اللّٰہ کا وفاداری کے عزم کیلئے ایرانی رہبر اعلیٰ کو خط، مجتبیٰ خامنہ ای کا جواب موصول

Share

لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللّٰہ نے ایرانی رہبر اعلیٰ کو خط میں ایران سے وفاداری کے عزم کا اظہار جس پر مجتبیٰ خامنہ ای نے جواب دے دیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی رہبر اعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا ہے کہ امریکی اور صہیونی ظلم و جبر کے خلاف مزاحمت کے سوا کوئی راستہ باقی نہیں رہا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکا سے معاہدے میں لبنان پر صہیونی حکومت کی جارحیت کا غیرمشروط خاتمہ بنیادی شرط ہے۔مجتبیٰ خامنہ ای نے جواب میں کہا کہ حزب اللّٰہ کی جدوجہد آزاد اقوام عالم کے لیے متاثر کُن پیغام بن چکی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایران مظلوم مگر طاقتور حزب اللّٰہ مجاہدین کے دفاع کو اپنا اسٹریٹجک فریضہ سمجھتا ہے

Check Also

مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے چھاپوں اور آبادکاروں کے حملوں میں شدت

Share فلسطینی خبر رساں ادارے وفا کے مطابق مختلف علاقوں میں اسرائیلی آبادکاروں کے حملے …