نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی پاکستان آمد، سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گی

Share

نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی گزشتہ شب غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز سے پاکستان پہنچ گئیں ہیں۔ ملالہ یوسفزئی سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گی۔

سول ایوی ایشن کے ترجمان کے مطابق ملالہ یوسفزئی قطر ایئرلائن کی پرواز 604 سے رات 01:45 بجے کراچی ایئرپورٹ پہنچیں اور ان کے والدین بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے ملالہ یوسف زئی کی سکیورٹی کے لیے خصوصی یونٹ بنایا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر دادو مرتضیٰ شاہ کے مطابق ملالہ یوسفزئی کل بدھ کو دادو کے سیلاب سے شدید متاثر علاقوں کا دورہ کرنے جائیں گے۔ ستمبر کے پہلے ہفتے میں ملالہ فنڈ پہلے ہی انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی کو ہنگامی امدادی گرانٹ جاری کر چکا ہے۔ یہ گرانٹ سندھ اور بلوچستان میں لڑکیوں کے نفسیاتی مسائل کو قابو کرنے میں مددگار ثابت ہو گی۔اس کے علاوہ اس فنڈ سے دونوں صوبوں میں ہنگامی تعلیمی خدمات بھی فراہم کی جائیں گی تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ لڑکیاں اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔ اس فنڈ سے لڑکیوں کے 10 سرکاری سکولوں کی تباہ شدہ عمارتوں کی مرمت اور بحالی بھی کی جائے گی۔ ستمبر میں وزیراعظم شہباز شریف نے ملالہ یوسفزئی سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران ملاقات بھی کی تھی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar