حکومت, تحریک انصاف کےدرمیان مذاکرات، عمران خان کا بھی اپنا نمائندہ ایوان صدر بھیجنےکا فیصلہ

Share

مسلم لیگ نواز کے رہنما اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی صدر مملکت سے ملاقات کے بعد اب چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بھی ایوان صدر میں اپنا نمائندہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، شبلی فراز آج ہفتہ کو صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات کرکےعمران خان کا اہم پیغام پہنچائیں گے۔ایوان صدر کے ذریعے حکومت اور تحریک انصاف کے رابطوں کا سلسلہ جاری ہے، حکومت کی جانب سے وزیرخزانہ اسحاق ڈار صدر مملکت عارف علوی سے دو ملاقاتیں کرچکے ہیں اور اب چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بھی اپنا نمائندہ ایوان صدر بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar