مبینہ بیٹی ٹیریان کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہ کرنے پر عمران خان سےجواب طلب

Share

اسلام آباد ہائیکورٹ نے مبینہ بیٹی ٹیریان کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہ کرنے پر عمران خان سے جواب طلب کرلیا۔عمران خان نااہلی کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، الیکشن کمیشن آف پاکستان اور وفاق کو پری ایڈمشن نوٹس جاری کردیے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ایک شہری محمد ساجد کی درخواست پر پری ایڈمشن نوٹس جاری کیاعمران خان کا جواب آنے کے بعد معاملے کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ کیا جائے گا۔شہری نے عمران خان کی نا اہلی کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔عدالت نے تمام فریقین سے درخواست کے قابل سماعت پونے پر دلائل طلب کر لیےدرخواست گزار کا کہنا ہے کہ عمران خان نے برطانیہ میں رہائش پذیر بیٹی ٹیریان جیڈوائٹ کی گارڈین شپ کیلئے ضروری اقدامات کیے، عمران خان نے کاغذات نامزدگی میں یہ معلومات چھپائیں، عمران خان صادق اور امین نہیں رہے لہٰذا انہیں بطور رکن اسمبلی نا اہل قرار دیا جائے

Check Also

جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو کالعدم تنظیم قرار دے دیا گیا

Share جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو کالعدم تنظیم قرار دے دیا گیا، آزاد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *