
عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل کے خلاف لاہور میں بھی مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ شہباز گل نے عوام کو فورسز کے خلاف اُکسانے اور بددل کرنے کی کوشش کی۔شہباز گل کیخلاف لاہور کے علاقے مانگا منڈی میں بھی مقدمہ درج کرلیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ شہباز گل نے عوام کو فورسز کیخلاف اُکسانے اور بددلی پھیلانے کی کوشش کی۔درخواست گزار محمد اشفاق نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ شہباز گل نے راولپنڈی میں خطاب کے دوران پاک فوج کے اعلیٰ افسران پر تشدد کا الزام لگایا اور ان کی شہرت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔درخواست گزار کے مطابق شہبازگل کا یہ بیان بغاوت کے زمرے میں آتا ہے، تحریک انصاف کے رہنماء ان دنوں لاہور کے سروسز ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔