
پاکستانی اوپنرز امام الحق اور عبداللہ شفیق نے انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی سب سے بڑی اوپننگ پارٹنر شپ قائم کردی۔عبداللہ شفیق اور امام الحق نے 225 رنز کی اوپننگ شراکت بنائی۔راولپنڈی میں انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں عبداللہ شفیق 114 اور امام الحق 121 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔اس سے قبل 1984 میں محسن حسن اور شعیب محمد نے انگلینڈ کے خلاف 173 رنز کا اوپننگ اسٹینڈ دیا تھاراولپنڈی میں جاری پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں بیٹنگ ریکارڈز بننے کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق اور امام الحق نے ایک نیا ریکارڈ بنالیا۔