وزیرِ اعظم نےلیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی درخواست منظور کر لی

Share

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی درخواست منظور کر لی۔ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی درخواست جی ایچ کیو کو بھجوائی تھی۔ وزارتِ دفاع کے ذرائع کے مطابق وزارت دفاع نے درخواست منظوری کے لیے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو بھجوا دی تھی۔واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کور کمانڈر بہاولپور تھے جنہوں نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا تھا۔نئے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی تعیناتی کے حوالے سے حکومت کو جی ایچ کیو سے جن 6 ناموں کی سمری موصول ہوئی تھی ان میں لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کا نام بھی شامل تھاوزیرِ اعظم شہباز شریف نے سینئر لفٹیننٹ جنرلز کی فہرست میں پہلے نمبر پر موجود لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف تعینات کیا تھا جبکہ دوسرے نمبر پر موجود لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی مقرر کیا تھا۔چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس کا نام بھی اس سمری میں شامل تھا اور انہوں نے بھی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا تھا

Check Also

مردہ جانوروں کا گوشت دکانوں اور ہوٹلوں پر سپلائی کرنے کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے

Share لاہور : ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کامران فیصل نے مردہ جانوروں کا گوشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *