اعظم سواتی کو بلوچستان پولیس گرفتارکرکےکوئٹہ لےگئی

Share

تحریکِ انصاف کے گرفتار سینیٹر اعظم سواتی کو بلوچستان پولیس نے بھی گرفتار کر لیا۔ذرائع نے اعظم سواتی کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بلوچستان پولیس اعظم سواتی کو گرفتار کر کے کوئٹہ لے گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اعظم سواتی کو بلوچستان پولیس نے صوبے میں مختلف علاقوں میں درج مقدمات کی بنیاد پر گرفتار کیا ہے۔گزشتہ روز جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد نے سینیٹر اعظم سواتی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھجوانے کا حکم دیا تھا۔ایف آئی اے نے 4 روزہ ریمانڈ ختم ہونے سے قبل ہی گزشتہ روز عدالت میں اعظم سواتی کا جوڈیشل ریمانڈ دینے کی درخواست دائر کی تھی۔اعظم سواتی کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ ہفتہ 3 دسمبر کو مکمل ہونا تھا۔ایف آئی اے نے درخواست کی تھی کہ ہم نے تفتیش مکمل کر لی ہے،اعظم سواتی سے مزید تفتیش کی ضرورت نہیں ہے یہ بات قابل ذکر ہے کہ تحریک انصاف کا سوشل میڈیا پر کہا گیا ہے کہ آج صبح 4 بجے سینیٹر اعظم سواتی کو مم طور پر دل کی تکلیف کے باعث PIMS ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔اور آج صبح 7:30 بجے بلوچستان پولیس اعظم سواتی کو گرفتار کر کے کوئٹہ لے گئی، پولیس کے مطابق اعظم سواتی کو دل کی تکلیف کا کوئی مسئلہ نہیں ہوا وہ بالکل ٹھیک ہیں

Check Also

طالبہ کو دوستوں نے نشہ آور چیز کھلا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

Share بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو میں ایک 19 سالہ طالبہ کو اس کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *