نئے صوبے کے قیام اور آئینی ترامیم،سپیکر نےاسپیشل کمیٹی تشکیل دیدی

Share

سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے نئے صوبے کے قیام اور آئینی ترامیم کے لئے سپیشل کمیٹی تشکیل دے دی۔ملک میں ایک بار پھر نئے صوبوں کے قیام کی باز گشت سنائی دینے لگی، وفاقی وزیر خورشید شاہ، مرتضیٰ جاوید عباسی، خالد مگسی اور نوید جیوا کو سپیشل کمیٹی میں شامل کرلیا گیا۔سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے تشکیل دی گئی کمیٹی میں پی ٹی آئی منحرف رکن رمیش کمار، نزہت پٹھان اور رکن اسمبلی صابر حسین شامل ہیں۔ٹی او آرز کے مطابق کمیٹی آئین کے آرٹیکل 25 بی، 51 ، 63 بی، 92 اور 106 میں ترمیم بل کا جائزہ لے گی، کمیٹی آئین میں ترامیم اور صوبوں کے قیام سے متعلق 30 روز میں رپورٹ پیش کرے گی۔

Check Also

مردہ جانوروں کا گوشت دکانوں اور ہوٹلوں پر سپلائی کرنے کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے

Share لاہور : ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کامران فیصل نے مردہ جانوروں کا گوشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *