:فیفافٹبال ورلڈ کپ میکسیکو کےہاتھوں شکست کےبعدسعودی عرب ایونٹ سےباہرہو گیا

Share

قطر کے سٹیڈیم لوسیل میں کھیلے گئے میچ کے آغاز سے ہی میکسیکو نے حریف ٹیم کے خلاف جارحانہ انداز اپنایا لیکن سعودی کھلاڑیوں نے خوبصورتی سے دفاع کیا جس کے باعث پہلے ہاف میں فاتح ٹیم کوئی گول سکور نہ کرسکی ۔میکسیکو کی جانب سے کھیل کے 47 ویں منٹ میں ہنری مارٹن نے پہلا گول سکور کرکے اپنی ٹیم کو سعودیہ عرب کے خلاف برتری دلائی ۔فاتح ٹیم کے کھلاڑی لوئس چاویز نے کھیل کے 52 ویں منٹ پر دوسرا گول کیا۔دوسری جانب سعودی عرب کے صالح الشہری نے میچ کے آخری لمحات میں پینلٹی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے میکسیکو کے خلاف پہلا گول اسکور کیا۔پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر موجود میکسکو، گروپ میچ میں فتح کے باوجود پری کوارٹر فائنل میں رسائی ممکن نہ بنا سکا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar