پاک فوج کےاعلیٰ افسران کو دھمکیاں،نازیباالفاظ کا استعمال،اعظم سواتی گرفتار

Share

تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر اعظم سواتی کو ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی تین رکنی ٹیم نے اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد میں اعظم سواتی کے فارم ہاؤس پر چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا ہے، ذرائع کے مطابق اعظم سواتی کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی، انہیں اداروں کے خلاف متنازع ٹوئٹس پر ایف آئی اے سائبر کرائم نے گرفتار کیا ہے۔واضح رہے کہ سینٹر اعظم سواتی نے پاک فوج کے اعلیٰ افسران کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کیا تھا۔گرفتاری کے دوران اعظم سواتی نے ویڈیو بیان میں کہا کہ یہ مجسٹریٹ سے وارنٹ لے کر آئے ہیں جو درست طریقہ ہے تو میں ان کے ساتھ جا رہا ہوں لیکن یہ طریقہ غلط ہے کہ پہلے گرفتار کریں پھر تشدد کریں۔ایف آئی اے نے پی ٹی آئی سینیٹر کیخلاف مقدمہ سائبر کرائم ونگ میں درج کیا، ٹیکنیکل اسسٹنٹ انیس الرحمان کی مدعیت میں مقدمہ پیکا ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل اعظم سواتی کو گزشتہ ماہ 13 اکتوبر کو ان کی رہائشگاہ سے گرفتار کیا گیا تھا جنہیں بعد ازاں ضمانت پر رہائی ملی تھی۔

Check Also

ایل این جی نہ ملنے سے لوڈ شیڈنگ بڑھنے اور بجلی مہنگی ہونے کا خدشہ

Share اسلام آباد میں گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی ملک بھر میں بجلی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *