روس آبنائے ہرمز اور خلیجی خطے کے امن میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے: روسی وزیر خارجہ

Share

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کا کہنا ہے کہ روس آبنائے ہرمز اور خلیجی خطے کے امن میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا کہ آبنائے ہرمز اور خلیج فارس کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے عرب ممالک اور ایران کے درمیان تعلقات میں اعتماد کی بحالی اہمیت کی حامل ہے۔روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ مستحکم علاقائی ڈھانچہ وقت کی اہم ضرورت ہے، روس دیگر ممالک کے ساتھ مل کر خطے کے استحکام میں تعمیری کردار ادا کرنے کو تیار ہے

Check Also

ایرانی صدر کی قطری وزیراعظم سے نیویارک میں ملاقات

Share ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ …