والدہ کے مشورے پر لاٹری ٹکٹ خریدنے والی خاتون نے 5 لاکھ ڈالر جیت لیے

Share

امریکی ریاست ورجینیا میں والدہ کے مشورے پر لاٹری ٹکٹ خریدنے والی خاتون نے 5 لاکھ امریکی ڈالر کا انعام جیت لیا۔جائلز کاؤنٹی سے تعلق رکھنے والی خاتون اپنی والدہ کے ہمراہ ایک سٹور گئی تھیں، جہاں والدہ نے انہیں لاٹری ٹکٹ خریدنے کا مشورہ دیا۔خاتون نے ٹکٹ کھرچا تو اس پر 5 لاکھ ڈالر کا انعام درج تھا، جس پر ماں اور بیٹی دونوں حیران رہ گئیں۔خاتون کے مطابق انہوں نے اپنی والدہ سے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ وہ 5 لاکھ ڈالر جیت گئی ہیں۔خوش قسمت خاتون نے بتایا کہ وہ انعامی رقم سے اپنی والدہ کے لیے نئی گاڑی خریدیں گی، جبکہ اپنے لیے بھی گاڑی لینے کا ارادہ رکھتی ہیں۔خاتون گھر کے ایک باتھ روم کی تزئین و آرائش، ڈولی وُڈ کی سیر اور کچھ رقم سرمایہ کاری پر خرچ کریں گی۔والدہ کے ایک معمولی سے مشورے نے بیٹی کی قسمت بدل دی اور اسے 5 لاکھ ڈالر کا انعام جتوا دیا۔

Check Also

مکہ دفاعی اتحاد کا سعودی سلامتی کیلئے تمام ضروری اقدامات کی حمایت کا اعلان

Share مکہ دفاعی اتحاد نے سعودی سلامتی کیلئے تمام ضروری اقدامات کی حمایت کا اعلان …