جنوبی افریقہ : چند گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے دو واقعات، 27 افراد ہلاک

Share

جنوبی افریقہ میں چند گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے دو الگ واقعات میں 27 افراد ہلاک اور 26 زخمی ہوگئے۔ پولیس نے دونوں واقعات میں ملوث ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔حکام کے مطابق جوہانسبرگ اور کیپ ٹاؤن کے قریب فائرنگ کے واقعات کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ابتدائی تحقیقات میں ایک واقعے کا تعلق غیرقانونی کان کنی میں گروہوں کے درمیان علاقے کی لڑائی جبکہ دوسرے کا کاروباری رقابت سے جوڑا جارہا ہے۔جوہانسبرگ سے تقریباً 80 کلومیٹر دور ویڈیلا ٹاؤن شپ میں ہفتے کی شام مسلح افراد نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوئے۔پولیس کے مطابق حملہ آوروں کے پاس اے کے 47 رائفلیں تھیں۔ صدر رامافوسا نے بتایا کہ پولیس کے پاس مشتبہ حملہ آوروں کی تصاویر موجود ہیں اور انہیں تلاش کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔صوبائی پولیس کمشنر ٹومی متھومبینی کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں ایک پہلو غیرقانونی سونے کی کان کنی میں گروہوں کے درمیان علاقے کی لڑائی کا بھی ہے۔پولیس کے مطابق اسی ٹورن میں تقریباً ایک ماہ قبل بھی فائرنگ ہوئی تھی، جس کے بدلے میں حالیہ حملہ کیے جانے کا امکان بھی زیرِ تفتیش ہے۔کیپ ٹاؤن کے مضافاتی علاقے لونڈلے میں اتوار کی صبح تقریباً 2 بجے مسلح افراد نے ایک تفریحی مقام پر فائرنگ کردی۔ پولیس کے مطابق فائرنگ سے 10 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوئے۔عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ کے وقت لوگ گانے اور رقص میں مصروف تھے کہ اچانک گولیوں کی آوازیں سنائی دیں اور لوگ جان بچانے کے لیے زمین پر لیٹ گئے۔پولیس حکام نے ابتدائی طور پر کاروباری رقابت کو واقعے کی ممکنہ وجہ قرار دیا ہے۔ پولیس کے مطابق دونوں واقعات میں تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی

Check Also

ایرانی صدر کی قطری وزیراعظم سے نیویارک میں ملاقات

Share ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ …