
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان بن جاسم الثانی سے نیویارک میں ملاقات کی ہے۔ خطے میں کشیدگی کم کرنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کی سائیڈ لائن پر کی گئی۔اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ ترین صورتحال، کشیدگی کم کرنے کی کوششوں اور مذاکرات کے لیے سازگار ماحول بنانے پر بات کی تاکہ علاقائی سیکیورٹی اور استحکام بڑھایا جائے
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2026, All Rights Reserved