لاہور دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا

Share

لاہور دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا۔لاہور میں فضائی آلودگی میں اضافہ ہوگیا۔ ایئرکوالٹی انڈیکس 194 تک پہنچ گیا، جس کے بعد لاہور دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا۔علامہ اقبال ٹاؤن میں آلودگی کی شرح 210 ،برکی روڈ پر207، ماڈل ٹاؤن187، بیدیاں روڈ 187، ڈیفنس 186 ریکارڈ کی گئی۔لاہورمیں ایئرکوالٹی انڈیکس عالمی ادارہ صحت گائیڈلائنز سے 19 گنا مضر ہے، عالمی مانیٹرز کے مطابق رواں ہفتے لاہور میں فضائی آلودگی میں اضافہ ہوا۔طبی ماہرین نے شہریوں کو گھروں کے دروازے، کھڑکھیاں بند رکھنے جبکہ موٹرسائیکل سوار ماسک کا استعمال کرنے کی ہدایت کی ہےاسموگ دھوئیں اور دھند کا امتزاج ہے جس سے عموماً زیادہ گنجان آباد صنعتی علاقوں میں واسطہ پڑتا ہے۔ لفظ اسموگ انگریزی الفاظ اسموک اور فوگ سے مل کر بنا ہے۔اس طرح کی فضائی آلودگی نائٹروجن آکسائڈ، سلفر آکسائیڈ، اوزون، دھواں یا کم دکھائی دینے والی آلودگی مثلا کاربن مونوآکسائڈ، کلورو فلورو کاربن وغیرہ پر مشتمل ہوتی ہے۔جب فضاءآلودہ ہو یا وہ گیسز جو اسموگ کو تشکیل دیتی ہیں، ہوا میں خارج ہوں تو سورج کی روشنی اور اس کی حرارت ان گیسوں اور اجزا کے ساتھ ماحول پر ردعمل کا اظہار اسموگ کی شکل میں کرتی ہیں۔ اس کی بڑی وجہ ہوائی آلودگی ہی ہوتی ہے۔عام طور پر یہ زیادہ ٹریفک، زیادہ درجہ حرارت، سورج کی روشنی اور ٹھہری ہوئی ہوا کا نتیجہ ہوتی ہے، یعنی سرما میں جب ہوا چلنے کی رفتار کم ہوتی ہے تو اس سے دھوئیں اور دھند کو کسی جگہ ٹھہرنے میں مدد ملتی ہے جو اسموگ کو اس وقت تشکیل دے دیتا ہے جب زمین کے قریب آلودگی کا اخراج کی شرح بڑھ جائے۔اسموگ صحت پر کیا اثرات مرتب کرتی ہے؟اسموگ انسانوں، جانوروں، درختوں سمیت فطرت کے لیے نقصان دہ ہے اور جان لیوا امراض کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے، خصوصاً پھیپھڑوں یا گلے کے امراض سے موت کا خطرہ ہوتا ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ شدید اسموگ سورج کی شعاعوں کی سطح کو نمایاں حد تک کم کردیتی ہے جس سے اہم قدرتی عناصر جیسے وٹامن ڈی کی کمی ہونے لگتی ہے جو امراض کا باعث بنتی ہے۔کسی شہر یا قصبے کو اسموگ گھیر لیں تو اس کے اثرات فوری طور پر محسوس ہوتے ہیں جو آنکھوں میں خارش، کھانسی، گلے یا سینے میں خراش اور جلد کے مسائل سے لے کر نمونیا، نزلہ زکام اور دیگر جان لیوا پھیپھڑوں کے امراض کا باعث بن سکتی ہے۔اسموگ کی معمولی مقدار میں گھومنا بھی دمہ کے مریضوں کے لیے دورے کا خطرہ بڑھانے کے لیے کافی ثابت ہوتی ہے، اس سے بوڑھے، بچے اور نظام تنفس کے مسائل کے شکار افراد بہت زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔

Check Also

امریکہ اور بحرین کی ایران کے خلاف سلامتی کونسل میں قرارداد پیش

Share امریکہ اور بحرین نے ایران کے خلاف سلامتی کونسل میں قرارداد پیش کر دی …