
اسرائیلی فوج نے جمعہ کو بتایا کہ شمالی غزہ کی پٹی میں ایک فوجی چوکی کے اندر ڈرون گر کر تباہ ہونے سے دو اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گئے۔ہلاک ہونے والے فوجیوں کی شناخت 24 سالہ ناداو کالی اور 23 سالہ اوفیک موالم کے طور پر کی گئی ہے۔ یہ دونوں اسرائیلی فوج کی 16 ویں بریگیڈ میں خدمات انجام دے رہے تھے۔فوجی حکام کے مطابق ان فوجیوں نے ڈرون کا پہلا آپریشن کامیابی سے مکمل کر لیا تھا۔ دوسرے آپریشن کے دوران ڈرون فوجی چوکی کے اندر گر کر تباہ ہو گیا۔دونوں فوجی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے حادثے کی جگہ پر پہنچے تو ڈرون میں دھماکہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں وہ دونوں ہلاک ہو گئے۔اسرائیلی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ یہ ایک بارودی فوجی ڈرون تھا اور فوج نے واقعے کے ابتدائی جائزے تک ڈرون آپریشنز معطل کر دیے ہیں۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2026, All Rights Reserved