امریکا کی ایران جنگ سے متاثرہ خلیجی ممالک کو 5 ارب ڈالر کے فنڈز کی پیشکش

Share

امریکی حکومت نے ایران جنگ سے متاثرہ خلیجی ممالک کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کی بحالی کے لیے 5 ارب ڈالر کے نئے فنڈ کی تجویز دی ہے۔وال سٹریٹ جرنل کے مطابق یہ منصوبہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت کئی مشرق وسطیٰ کے ممالک کے ساتھ زیر بحث ہے۔مجوزہ فنڈ کا مقصد جنگ میں تباہ ہونے والی تیل و گیس کی پائپ لائنوں اور ریفائنریوں کی تعمیر نو کے ساتھ ساتھ خلیجی ممالک کو تیل اور گیس کی ترسیل کے لیے آبنائے ہرمز پر انحصار کم کرنے میں مدد دینا ہے۔امریکی اور مشرق وسطیٰ کے حکام کے مطابق سات ماہ سے جاری تنازع نے عالمی توانائی کی منڈی کو شدید متاثر کیا ہے جبکہ خطے کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کی بحالی پر بھاری اخراجات متوقع ہیں۔

Check Also

ایران کی امریکا اور علاقائی اتحادیوں کو سخت جوابی کارروائی کی دھمکی

Share ایران کی خاتم الانبیاء مشترکہ فوجی کمانڈ نے امریکا اور اس کے علاقائی اتحادیوں …