ایران کی امریکا اور علاقائی اتحادیوں کو سخت جوابی کارروائی کی دھمکی

Share

ایران کی خاتم الانبیاء مشترکہ فوجی کمانڈ نے امریکا اور اس کے علاقائی اتحادیوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی جارحیت کا سخت اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ایرانی فوجی کمانڈ کے مطابق امریکی جارحیت کی صورت میں خطے میں موجود امریکا کے تمام فوجی اڈے اور مفادات نشانے پر ہوں گے، جبکہ امریکا کا ساتھ دینے والے ممالک کو بھی ایرانی افواج کی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ایرانی فوجی کمانڈ نے کہا کہ امریکی اڈوں اور مفادات کو نشانہ بنانے میں کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔دوسری جانب ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے بھی امریکا کی جانب سے دوبارہ جارحیت کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فوجی جائزوں کے مطابق امریکا کی ایک اور جارحیت کے امکانات بہت زیادہ ہیں۔ایرانی فوجی کمانڈ نے دعویٰ کیا کہ امریکا نے یورپ کے ایک ملک میں ہونے والے مشترکہ اجلاس کے دوران ایران کے خلاف دوبارہ کارروائی کے آپشن پر غور کیا ہے۔ایرانی فوجی کمانڈ کے مطابق ایران کے خلاف جنگ صہیونیوں کے جھوٹ اور ڈرامہ سازی کی بنیاد پر شروع کی گئی تھی۔

Check Also

ٹرمپ اور نیتن یاہو کے اقتدار میں رہنے تک آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی، ایران

Share ایرانی رہبر انقلاب کے سیاسی مشیر محمد باقر ذوالقدر نے کہا ہے کہ ٹرمپ …