ریلوے پولیس کا ٹرینوں میں بغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

Share

ریلوے پولیس نے ٹرین میں بغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اے آئی جی آپریشنز سید ابرار عباس نے تمام ایس پیز کو مراسلہ جاری کر دیا۔اے آئی جی آپریشنز کے مراسلے کے مطابق پولیس اہلکار ٹرینوں کی چیکنگ کے دوران لائیو لوکیشن بھیجنے کے پابند ہوں گے۔ڈی آئی جی نارتھ ریلوے پولیس کو روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کی جائے گی، ٹرینوں کی چیکنگ ایس ایچ او اور ایڈیشنل ایس ایچ او کی سربراہی میں ہوگی اور اس کے لیے ریلوے پولیس اہلکار دو شفٹوں میں ڈیوٹی انجام دیں گے

Check Also

لاہور میں 8سالہ طالب علم پر تشدد، خاتون ٹیچر گرفتار

Share لاہور کے علاقے بادامی باغ میں 8 سالہ طالب علم پر مبینہ تشدد کرنے …