ہماری شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی: باقر قالیباف

Share

ایرانی پارلیمان کے اسپیکر باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ہماری شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی۔باقر قالیباف نے اپنے پیغام میں واضح کیا کہ مغربی ایشیا میں امریکی آرڈر تباہ ہوچکا، علاقائی ممالک کو اب نیا آرڈر بنانا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران طاقت اور دانشمندی سے جنگ اور مذاکرات دونوں کام کرے گا۔ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ محسن رضائی کا کہنا تھا کہ ایران نے جنگ ختم کرنے کے لیے امریکا کو اپنی شرائط پیش کردیں، اب صدر ٹرمپ کے جواب کا انتظار ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایران قطری اور پاکستانی ثالثوں سے مشاورت جاری ہے، قطری ثالثوں کے ذریعے امریکا کو پیش کی گئی شرائط میں تمام محاذوں پر جنگ اور ایرانی ناکہ بندی کا خاتمہ اور منجمد اثاثوں کا اجرا شامل ہیں۔محسن رضائی نے سعودی عرب اور یمنی حوثیوں میں جنگ کے خاتمے کی خواہش ظاہر کی اور کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ حوثی بھی سعودی عرب کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہتے ہیں

Check Also

ٹرمپ اور نیتن یاہو کے اقتدار میں رہنے تک آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی، ایران

Share ایرانی رہبر انقلاب کے سیاسی مشیر محمد باقر ذوالقدر نے کہا ہے کہ ٹرمپ …