ٹرمپ کی یورپی یونین کی کینیڈا کو رکنیت دینے پر یورپ سے تجارت ختم کرنے کی دھمکی

Share

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا کو رُکن بنانے کی صورت میں یورپی ممالک پر بھاری ٹیرف لگانے یا یورپ سے تجارت ختم کرنے کی دھمکی دے دی۔امریکی صدر نے اس تجویز کو مضحکہ خیز قرار دے دیا ہے اور کہا ہے کہ یورپی یونین کا کینیڈا کو رکنیت دینا امریکا مخالف اقدام ہو گا۔ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایسا ہوا تو یورپ سے تجارت ختم کر دوں گا یا یورپی اشیاء پر بھاری ٹیرف لگا دوں گا، یہ تجویز ہی مضحکہ خیز ہے۔انہوں نے کہا کہ یورپی نیت اچھی ہوئی تو ٹھیک لیکن اگر نیت بری ہوئی تو یورپی ممالک کو بھاری ٹیرف کا سامنا ہو گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان دیرلیئن نے کینیڈا کو ای یو کا ایسوسی ایٹ ممبر بنانے کی تجویز دی ہے

Check Also

امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ کے مواخذے کیلئے قرارداد پیش

Share امریکی ایوانِ نمائندگان کے ریپبلکن رکن تھامس میسی نے وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ کے …