حوثیوں کے خلاف سعودی ولی عہد نے اسرائیل سے انٹیلیجنس معاونت طلب کر لی

Share

اسرائیلی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ حوثیوں کی جانب سے باب المندب کی بندش ختم کروانے کے لیے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اسرائیل سے انٹیلی جنس معاونت طلب کی ہے۔اسرائیلی اخبار کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد نے خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ اسرائیل سے بھی یمن جنگ میں بالواسطہ مدد طلب کی ہے۔سعودی عرب نے اسرائیل، دیگر خلیجی ممالک سے براہِ راست اور امریکی سینٹرل کمانڈ کے ذریعے بالواسطہ رابطے کر کے انٹیلی جنس اور دیگر معاونت طلب کی ہے۔اسرائیلی اخبار کے مطابق انصار اللّٰہ کے خلاف حملوں سے امریکا کے انکار نے سعودی عرب کو شدید مشکل میں ڈال دیا ہے۔سعودی عرب متعدد محاذوں سے حملوں کی زد میں ہے اور سعودی عرب کے برآمدی راستے بند ہو رہے ہیں۔

Check Also

امریکا کا پہلی بار خلا میں ہتھیار تعینات کرنے کا اعتراف

Share امریکا نے پہلی بار خلائی مدار میں ہتھیار تعینات کرنے کا اعتراف کرلیا۔امریکی فضائیہ …