شہری کی بازیابی کیلئے ہائیکورٹ کی پولیس کو 3 اکتوبر تک مہلت

Share

لاہور ہائیکورٹ نے شہری کی بازیابی کےلیے پولیس کو تین اکتوبر تک مہلت دے دی۔ جسٹس فاروق حیدر نے شہری عثمان کی درخواست پر سماعت کی، اس دوران عدالت عالیہ نے آئی جی پنجاب کی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کردیا۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ ٹرانسفر ہو کر نئے آنے والے افسر کو عدالتی احکامات پر عملدرآمد کرنا ہوگا۔ یہ نہیں کہ نیا پولیس افسر تعینات ہو تو عدالتی احکامات پر عمل نہ کرے۔عدالت نے قرار دیا کہ دو سال سے درخواست زیرالتوا ہے، ابھی تک بازیابی نہیں ہوسکی۔ ہم سب اللّٰہ کو جواب دہ ہیں وہاں بھی عدالت لگے گی۔ ہم سب اللّٰہ تعالیٰ کی عدالت میں اس ماں کو کیا جواب دیں گے؟ عدالت نے یہ بھی ریمارکس دیے کہ ڈی پی او گجرات اور ایس ایچ او کو کارکردگی دکھانی چاہیے تھی

Check Also

اسلام آباد کے ریڈ زون کو سیل کرنے کا سلسلہ شروع

Share وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ریڈ زون کو اپوزیشن جماعتوں کی احتجاج کی کال …