سعودی عرب کی شام میں اسرائیلی وزیراعظم کے غیر قانونی دورے کی شدید مذمت

Share

سعودی عرب نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو شام میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے اور زیر قبضہ شامی علاقے کے دورے کی شدید مذمت کی ہے۔سعودی وزارت خارجہ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کا شامی علاقوں میں داخلہ شام کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے۔سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ اسرائیلی اقدام شام کی علاقائی سالمیت اور بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی بھی ہے۔واضح رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے 9 ستمبر کو وزیر دفاع کے ہمراہ شام میں غیر قانونی طور پر زیر قبضہ علاقے کا دورہ کیا تھا۔

Check Also

امریکا اس وقت سنجیدہ ملک نہیں بلکہ خطرناک ملک بن چکا ہے،ہیلری کلنٹن

Share سابق امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ امریکا اس …