درخواست ضمانت خارج ہونے پر سابق ایس ایچ او کی عدالت سے فرار کی کوشش

Share

گھوٹکی میں درخواست ضمانت خارج ہونے پر سابق ایس ایچ او کی عدالت سے فرار کی کوشش ناکام ہوگئی، موقع پر موجود لوگوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔پکڑ دھکڑ کے دوران حالت بگڑنے پر سابق ایس ایچ او کو دوبارہ وہیل چئیر پر عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالتی حکم پر طبی معائنہ کیلئے سابق ایس ایچ او کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق سابق ایس ایچ او قابل بھیو کے خلاف مقامی شہری پر تشدد کے دو مقدمات درج ہیں۔

Check Also

حنا جاوید قتل کیس میں پولیس تفتیش کو الجھا رہی ہے، لواحقین کے تحفظات

Share حنا جاوید قتل کیس میں اہلِ خانہ نے پولیس تفتیش پر تحفظات کا اظہار …